24 نومبر، 2017، 8:23 PM

امریکہ کی مسلمانوں کو اسرائیل کے حق میں لڑانے کی کوشش

امریکہ کی مسلمانوں کو اسرائیل کے حق میں لڑانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے انھیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے تاکہ مسلم ممالک کی آپسی لڑائی کا فائدہ اسرائیل کو پہنچے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے انھیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے تاکہ مسلم ممالک کی آپسی لڑائی کا فائدہ اسرائیل کو پہنچے۔

لاریجانی نے ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو مثبت اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ روس کے شہر سوچی میں ایران، ترکی اور روس کے سربراہی اجلاس سے یہ بات صاف ظاہر ہوگئی ہے کہ علاقائی ممالک باہمی تعاون سے علاقائی مسائل اور مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔

لاریجانی نے کہا کہ تینوں ممالک نے شام میں قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ امریکہ مسلمان ممالک کو آپس میں لڑا کر اسرائیل کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ سعودی عرب اسی وقت تک امریکہ کی نظر میں اچھا ہے جب تک وہ امریکی اور اسرائیلی  مفادات کے سلسلے میں کام کررہا ہے اگر سعودی عرب نے امریکہ کے کسی حکم کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی تو سعودی عرب کا حشر بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا۔

News ID 1876898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha